جَزَاکَ اللہ کہنے سے قبل اَلْحَمْدُللہ

(تعارف و انتخاب: فرخ سلطان محمود)

(مطبوعہ رسالہ انصارالدین ستمبر و اکتوبر2015ء)

تعلیم الاسلام کالج ربوہ کے سابق طلباء کی برطانیہ میں‌قائم تنظیم کے ماہنامہ ’’المنار‘‘ اپریل 2011ء میں حضرت مولانا غلام رسول راجیکی صاحبؓ کی یہ روایت درج ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام نے توحید باری تعالیٰ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ بعض لوگ کسی کے احسان کرنے پر اَلْحَمْدُللہ کہنے کے بغیر ہی جَزَاکَ اللہ کہہ دیتے ہیں۔ حالانکہ بنظر غائر دیکھا جائے تو ازروئے معرفت کیونکہ احسان کرنے والے کی ذات اور وہ چیز جس کے ذریعہ وہ محسن بنا ہے وہ بھی درحقیقت اللہ تعالیٰ ہی کی پیدا کی ہوئی چیزیں ہیں۔ اس لئے ممنونِ احسان کو چاہئے کہ وہ جَزَاکَ اللہ کہنے سے قبل اَلْحَمْدُلِلہ کہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں