حضرت بابو فقیر علی صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت بابو فقیر علی صاحبؓ نے 1905ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دست مبارک پر بیعت کی۔ حضرت مولوی نذیر احمد علی صاحب مبلغ سلسلہ مغربی افریقہ آ پؓ کے فرزند تھے۔ وہ 1955ء میں سیرالیون میں ہی فوت ہوئے اور وہیں دفن ہوئے۔
حضرت بابو فقیر علی صاحبؓ نے میٹرک کے بعد 1900ء میں پٹوار کا امتحان پاس کر لیا لیکن اس پیشہ میں رشوت ستانی کی وجہ سے نوکری ترک کر کے ریلوے میں بھرتی ہوگئے۔ 1928ء میں قادیان ریلوے سٹیشن کے آپؓ پہلے سٹیشن ماسٹر مقرر ہوئے۔
آپؓ کا مختصر ذکر خیر روزنامہ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ مئی 1996ء میں سابقہ اشاعت سے منقول ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں