حضرت ثوبیہ رضی اللہ عنہا

لجنہ اماء اللہ جرمنی کے رسالہ ’’خدیجہ‘‘ (سیرت صحابیات نمبر 2011ء) میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی رضاعی والدہ حضرت ثوبیہؓ پہلے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابولہب کی لونڈی تھیں جنہیں ابولہب نے اپنے یتیم بھتیجے کی ولادت کی خوشی میں آزاد کردیا تھا۔ حضرت ثوبیہؓ نے ہی پہلے حضرت حمزہؓ کو بھی دودھ پلایا تھا اور اس طرح آپؐ کے حقیقی چچا حضرت حمزہؓ آپؐ کے رضاعی بھائی بھی تھے۔
حضرت ثوبیہؓ کی چند دن کی اس خدمت کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کبھی نہیں بھولے اور اُن کی ساری زندگی آپؐ اُن کی مدد فرماتے رہے۔ اُنہیں پوشاک بھجوایا کرتے اور اُن کی وفات کے بعد اُن کے اقارب کی خیریت دریافت فرمایا کرتے تھے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں