حضرت حافظ نور محمد صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت حافظ نور محمد صاحب رضی اللہ عنہ آف فیض اللہ چک ضلع گورداسپور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دعویٰ سے قبل بھی خدمت اقدس میں حاضر ہوا کرتے تھے۔ آپؓ گدّی نشین تھے۔ حضورؑ سے پہلی ملاقات 1883ء میں ہوئی۔ 21؍ستمبر 1889ء کو آپؓ نے بیعت کی سعادت پائی اور خاندانی گدّی نشینی کا سلسلہ ختم کردیا۔ آپؓ متعدد مرتبہ حضور کے مہمان ہوئے اور نمازوں کی امامت بھی آپؓ کے سپرد رہی۔ حضورؑ سے آپؓ بہت بے تکلف تھے۔ بعد میں جب حضورؑ کا ذکر کرتے تو فرطِ محبت سے آنکھیں نم ہو جاتیں۔ ایک بار حضور علیہ السلام آپؓ کے پاس فیض اللہ چک بھی تشریف لائے تھے۔ دسمبر 1945ء میں سو برس کی عمر میں آپؓ نے وفات پائی۔
آپؓ کا مختصر ذکرِ خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ 28؍جنوری 1996ء میں شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں