حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کی یادیں

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 3؍جولائی 2003ء میں مکرم شیخ نثار احمد صاحب بیان کرتے ہیں کہ حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ نے میری والدہ کو ایک قیمتی گھڑی تحفہ میں دی تھی۔ خاندان میں جو بچہ بھی امتحان دینے جاتا وہ برکت کے لئے حضورؒ کی گھڑی مانگ کر لے جاتا۔
میرے ایک بھانجے نے جب اوّل آکر گولڈ میڈل لیا تو مَیں نے یہ خوشی کی خبر خط کے ذریعہ حضورؒ کی خدمت میں پہنچائی۔ اس پر حضورؒ نے مبارکباد کے جواب کے ساتھ ایک گھڑی بھانجے کے لئے تحفۃً بھجوائی اور فرمایا کہ ’’یہ گھڑی بھجوا رہا ہوں، اُسے کہو کہ امی کی گھڑی اب واپس کردے‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں