حضرت خواجہ غلام نبی صاحبؓ

حضرت خواجہ غلام نبی صاحبؓ آف چکوال ،کلکتہ میں کاروبار کرتے تھے۔ آپؓ کو 1906ء میں پہلی بار کلکتہ جاتے ہوئے قادیان میں دو روز قیام کرنے کا موقعہ ملا لیکن بیعت کی سعادت دوبارہ قادیان آکر30؍ستمبر 1907ء کو حاصل کی۔ قبول احمدیت کے بعد آپؓ نے شدید مخالفت کا نہایت صبر سے مقابلہ کیا۔ انہی دنوں آپؓ کے برادر نسبتی کو گلے میں ورم کی شکایت پیدا ہوئی۔ ان کی بیماری جب علاج سے دور نہ ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعودؑ کی دعاؤں سے معجزانہ شفا بخشی۔ 1908ء میں کلکتہ میں انجمن احمدیہ کا قیام عمل میں آیا تو حضرت خواجہ صاحبؓ جنرل سیکرٹری مقرر ہوئے۔ 1919ء میں آپ ڈیرہ دون آگئے جہاں پہلے مقامی جماعت کے سیکرٹری اور پھر 1930ء سے وفات تک بحیثیت صدر خدمت کی توفیق پائی۔ آپؓ صاحبِ رؤیا و کشوف تھے۔ آپؓ کی وفات 18؍دسمبر1942ء ہوئی اوربہشتی مقبرہ قادیان میں تدفین عمل میں آئی۔
آپؓ کا ذکرِ خیر آپؓ کے بیٹے مکرم خواجہ مبارک احمد صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 15؍مئی 1997ء میں شاملِ اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں