حضرت راجہ پائندے خان صاحب رضی اللہ عنہ

داراپور جہلم کے رئیس اعظم اور جاگیردار حضرت راجہ پائندے خان صاحبؓ کو حضرت مولوی برہان الدین صاحبؓ جہلمی سے دیرینہ عقیدت تھی۔ چنانچہ جب حضرت مولوی صاحبؓ نے حضرت مسیح موعودؑ کی بیعت کی سعادت پائی تو حضرت راجہ صاحبؓ بھی احمدی ہوگئے۔
حضرت مسیح موعودؑ جب جہلم تشریف لے گئے تو حضرت اقدسؑ کی رہائش اور ملاقاتیوں کیلئے لنگر وغیرہ کا سارا انتظام حضرت راجہ صاحبؓ نے بہت خوش اسلوبی سے کیا۔ یہ لنگر تین روز مسلسل جاری رہا اور تین ہزار کے قریب مہمان یہاں سے کھانا کھاتے رہے۔ حضور علیہ السلام کے قیام جہلم کے دوران 1300؍افراد نے قبول احمدیت کی توفیق پائی۔
حضرت راجہ صاحبؓ کا مختصر ذکر خیر مکرم ملک محمد شریف صاحب کے قلم سے روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍نومبر 1996ء کی زینت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں