حضرت شیخ مولوی فضل حسین صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ اگست 2008ء میں حضرت مسیح موعودؑ کے 313؍اصحاب میں شامل حضرت شیخ مولوی فضل حسین صاحبؓ احمد آبادی کا مختصر ذکرخیر شائع ہوا ہے۔
آپؓ کا اصل نام مولوی فضل الٰہی تھا۔ 1875ء میں پیدا ہوئے۔ آپؓ کے والد محترم میاں کرم دین صاحب خاندان مغلیہ میں سے تھے۔ 1857ء میں دلی چھوڑ کر پنجاب آگئے تھے اور احمد آباد میں دریائے جہلم کے دوسرے کنارے (نزد بھیرہ) آباد ہوئے اور باقی عمر یاد الٰہی میں گزاری۔
حضرت مولوی صاحبؓ اپنے والد کے اکلوتے بیٹے تھے۔ اوریئنٹل کالج لاہور میں تعلیم حاصل کی۔ پھر سرگودھا میں ٹھیکیدار کا کام شروع کیا جس میں نمایاں کامیابی ہوئی۔ اپنے زمانہ کے علماء میں شامل کئے جاتے تھے۔ 1896ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔ اپنے مکان کے ساتھ مسجد احمدیہ بنوائی۔ اردگرد کے چکوک میں جماعتیں قائم کیں۔ بعد میں آپؓ قادیان آگئے اوروہاں بھی تعمیرات کے فرائض سر انجام دئیے۔ 25؍اگست 1957ء کو 82سال کی عمر میں وفات پائی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں