حضرت عطاء الٰہی صاحبؓ

حضرت مسیح موعودؑ کے 313 ؍اصحاب میں شامل حضرت عطاء الٰہی صاحبؓ غوث گڑھ تحصیل سرہند ریاست پٹیالہ کے زمیندار تھے۔ آپ کے والد ماجد کا نام فتح محمد صاحب تھا۔ روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 25؍ جولائی 2008ء میں آپؓ کا مختصر ذکرخیر شائع ہوا ہے۔
حضرت میاں عبد اللہ صاحبؓ سنوری کے ذریعہ آپ کو احمدیت کی حقانیت کا علم ہوا۔ آپ نے 25 جولائی 1890ء کو بیعت کی۔ رجسٹر بیعت اُولیٰ میں آپ کی بیعت 201 نمبر پر درج ہے۔ حضورؑ نے ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ میں آپ کا نام جلسہ سالانہ 1892ء میں شامل اصحاب میں درج فرمایا ہے۔ آپؓ کی وفات غوث گڑھ میں ہوئی اور وہیں مدفون ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں