حضرت ملک مولا بخش صاحب رضی اللہ عنہ

حضرت ملک مولا بخش صاحب رضی اللہ عنہ 1879ء میں پیدا ہوئے۔ 1893ء میں حضرت اقدس علیہ السلام کی زیارت امرتسر میں کی جب حضورؑ مباحثہ آتھم کے سلسلہ میں وہاں قیام فرما تھے۔
1899ء میں آپؓ بیمار ہوئے اور ڈاکٹروں کے لا علاج قرار دئے جانے پر حضرت مولوی نورالدین صاحب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں قادیان حاضرہوئے اور گزارش احوال کی۔ حضرت مولوی صاحبؓ کے علاج سے اللہ تعالیٰ نے دو ہفتہ میں شفا عطا فرمادی۔ قادیان کے سفر میں حضرت ڈاکٹر عباداللہ صاحب رضی اللہ عنہ آپ کے ہمراہ تھے جن سے حضور کی کتب لے کر پڑھیں اور دسمبر 1900ء میں بیعت کی سعادت پائی۔ بعد میں کئی مواقع پر خدمت اقدسؑ میں حاضر ہوتے رہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر بھی آپؓ قادیان گئے اور بیعت خلافت اولیٰ کا شرف حاصل کیا۔ 1934ء میں ریٹائرڈ ہوئے تو حضرت مصلح موعودؓ نے نائب ناظر مال مقرر کیا۔ کچھ عرصہ نگران اراضیات سندھ اور ناظم جائیداد بھی رہے۔ اردو اور انگریزی میں آپؓ کے مضامین جماعتی جرائد میں شائع ہوتے رہے۔ آپؓ موصی تھے اور تحریک جدید کے دفتر اول کے مجاہد بھی۔ 27؍ اکتوبر 1949ء کو سیالکوٹ میں وفات پائی۔
آپؓ کا ذکر خیر روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍مارچ 1996ء میں شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں