حضرت منشی صادق حسین صاحب مختار

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 6؍اکتوبر 2010ء میں حضرت منشی صادق حسین صاحب مختار آف اٹاوہ ولد حکیم وارث علی صاحب کا تعارف شامل اشاعت ہے۔
حضرت منشی صاحبؓ 11؍اپریل 1889ء کو پیدا ہوئے اور آپؓ کی وفات 6؍اکتوبر 1949ء کو ہوئی۔ رجسٹر بیعت میں آپ کی بیعت 80ویں نمبر پر درج ہے۔ حضرت مسیح موعود ؑ نے ’’تحفہ قیصریہ‘‘ اور ’’کتاب البریہ‘‘ میں آپؓ کا نام ڈائمنڈ جوبلی کے جلسہ اور پُرامن جماعت کے ضمن میں تحریر فرمایا ہے۔ آپؓ ایک کامیاب وکیل اور پختہ قلم کار تھے اور ایک ماہنامہ ’’صبح صادق‘‘ نکالا کرتے تھے۔ ایک ماہانہ مشاعرہ کے بھی نگران تھے جس میں داغ دہلوی اور امیر مینائی جیسے شعراء بھی اپنا کلام پیش کرتے تھے۔ آپؓ کی پوری زندگی قلمی جہاد میں گزری اور متعدد تصانیف ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں