حضرت مولوی عبدالمغنی صاحب ۔ جماعت احمدیہ کے پہلے ناظر مال

حضرت مولوی عبدالمغنی صاحب جماعت احمدیہ کے پہلے ناظر مال تھے جو 1885ء میں پیدا ہوئے اور خلافتِ اولیٰ کے دور میں قبول احمدیت کی توفیق پائی۔ 1912ء میں قادیان آگئے اور تعلیم الاسلام سکول میں سائنس کے استاد مقرر ہوئے۔ 1919ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کو ناظر مال مقرر فرمایا۔ آپ نے وکیل التبشیر اور ناظر تبلیغ کے طور پر بھی خدمت کی سعادت پائی۔ حضرت مصلح موعودؓ نے ایک موقعہ پر آپ کی تعریف کرتے ہوئے فرمایا کہ آپ سلسلہ کے بوجھ اور تفکرات کی وجہ سے قبل از وقت بوڑھے ہو گئے ہیں۔ 1955ء میں جب حضورؓ دورہ یورپ پر تھے، مولوی صاحب کی وفات ہوئی۔ حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحبؓ نے نماز جنازہ پڑھائی اور قبر تیار ہونے پر دعا کروائی اور آپ کی خدمات کا ذکر اپنے ایک تفصیلی مضمون میں فرمایا جو ’’الفضل‘‘ کے 16؍ستمبر 55ء کے شمارہ کی زینت ہے۔ اسی مضمون کے حوالہ سے مکرم عبدالستار خان صاحب کا ایک مختصر مضمون روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 19؍جون 1995ء میں شامل اشاعت ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں