حضرت مولوی عبد المغنی صاحب اور فرشتے

حضرت مولوی عبد المغنی صاحب کا ذکر خیر محترم بریگیڈیر وقیع الزمان صاحب کے قلم سے روز نامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍ اپریل 1996ء میں ایک سابقہ اشاعت سے منقول ہے۔ حضرت مولوی صاحب کی غیر معمولی روحانی استعداد کا اندازہ اس واقعہ سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ فرمایا کرتے تھے:-
’’جب سے میں نے ہوش سنبھالا ہے تو دو روحانی وجود جو اَور کسی کو نظر نہیں آتے تھے، ہر دم میرے ساتھ رہتے اور ان کی حفاظت اور راہنمائی کو ہر دم مَیں محسوس کرتا۔ جہاں میں جاتا وہ میرے ساتھ جاتے سوائے چند خاص مکانوں کے، جو ہمارے بعض رشتہ داروں کے تھے۔ جب میں وہاں جاتا تو باہر ہی ٹھہر جاتے اور دیوار پر سے سر اٹھا اٹھا کر مجھے جلد واپس آنے کو کہتے۔ اُس وقت تو مجھے ان کی بات سمجھ نہیں آئی تھی کیونکہ میں بہت چھوٹا تھا۔ بعد میں مجھے معلوم ہوا کہ ان مکانوں کے مکین اپنی شوخیوں میں اس قدر بڑھ چکے تھے کہ نیکی کی تحریک کرنے والے فرشتوں نے ان کے گھروں میں داخل ہونا چھوڑ دیا تھا۔‘‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں