حضرت مولوی محمد حسین صاحب ؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 4جون 2011ء میں حضرت مولوی محمد حسین صاحبؓ ابن روڑا خاں صاحب آف بھاگورائے کا مختصر تعارف شائع ہوا ہے۔
آپؓ نے 4 جون 1891ء کو بیعت کی۔ رجسٹر بیعت اولیٰ میں 232 نمبر پر آپؓ کا نام درج ہے۔
’ازالہ اوہام‘ میں درج مخلصین، ’آسمانی فیصلہ‘ میں جلسہ سالانہ 1891ء کے شرکاء، ’آئینہ کمالات اسلام‘ میں چندہ و جلسہ سالانہ کے ضمن میں، ’تحفہ قیصریہ‘ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور ’کتاب البریہ‘ میں پُرامن جماعت کے ضمن میں آپؓ کا ذکر ہے۔ 1892ء کے جلسہ سالانہ کے مقاصد میں مطبع خانے کا قیام اور ایک اخبار کا اجراء بھی شامل تھا۔ مطبع کے لئے چندہ دینے والوں کی فہرست میں آپؓ نے دو روپیہ سالانہ چندہ لکھوایا تھا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں