حضرت میاں عبد السبحان صاحبؓ ۔لاہور (یکے از صحابہ 313)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 23؍ اپریل 2009ء میں حضرت میاں عبدالسبحان صاحبؓ آف لاہور کا مختصر ذکرخیر شامل ہے۔
حضرت میاں عبد السبحان صاحبؓ حمال تھے۔ آپ کے والد محترم عبد الغفار کشمیری کا تعلق بھاٹی دروازہ کے کشمیری خاندان سے تھا۔ حضرت میاں صاحبؓ کی بیعت 23 ؍اپریل 1889ء کی ہے۔ رجسٹر بیعت اولیٰ میں اندراج 88 نمبر پر ہے اور پیشہ ملازم ریلوے تحریر ہے۔ پھر آپؓ ہجرت کر کے قادیان آگئے جہاں مکانوں کی سفیدی کا کام کرتے تھے۔
آپؓ کے واقعہ بیعت سے متعلق رجسٹر روایات میں درج ہے کہ ’’مستری عبد السبحان صاحب کو قاضی غلام قادر صاحب ٹیچر گورنمنٹ سکول اور ان کے بیٹے عبد الغنی صاحب نے حضرت مرزا صاحب کی بیعت کی تحریک کی۔ کہنے لگے کہ میری غرض تو بیعت سے خدا تعالیٰ کو دیکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں بیعت نہیں کرتا مگر ساتھ ہی تجویز پیش کی کہ ان کی طرف سے حضرت صاحب کی خدمت میں ادب سے خط لکھو کہ اس کا مطالبہ خدا کے دیدار کرنے کا ہے۔ چنانچہ ایسا ہی کیا گیا۔ حضرت مسیح موعودؑ کی طرف سے یہ عنایت نامہ صادر ہوا کہ:

’’دل لگا کر نماز پڑھو اور اپنی زبان میں دعائیں مانگتے رہو یہی طریقہ ہے اللہ تعالیٰ کو دیکھنے کا‘‘

اس مبارک تحریر سے ان کا دل یقین سے لبریز ہوگیا کہ یہی سچ ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں