حضرت میاں محمد جان صاحبؓ وزیر آباد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍ اپریل 2009ء میں حضرت میاں محمد جان صاحبؓ (یکے از صحابہ 313) کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے۔
حضرت میاں محمد جان صاحبؓ ولد محمد بخش صاحب وزیر آباد کے رہنے والے تھے اور اہلحدیث تحریک میں شریک تھے۔ لیکن جب حضرت مسیح موعودؑ کے دعویٰ سے اطلاع ہوئی تو آپ نے تحقیق کے بعد جلد ہی قبول حق کی سعادت پائی۔ آپؓ نے حضرت مولانا حکیم نورالدین صاحبؓ کی معیت میں حضرت اقدسؑ کی بیعت کی تھی اور غالباً وزیرآباد میں سب سے پہلے احمدی تھے۔ آپ کی بیعت 27دسمبر1891ء کی ہے۔ رجسٹر بیعت میں آپ کا نام 182 نمبر پر یوں درج ہے: شیخ محمد جان سکنہ وزیر آباد ملازم محل چوب برادر راجہ امر سنگھ صاحب جموں۔
آپ جماعت احمدیہ کے پہلے جلسہ سالانہ 1891ء میں بھی شامل ہوئے۔ حضرت اقدس علیہ السلام نے ’’آسمانی فیصلہ‘‘، ’’آئینہ کمالات اسلام‘‘ میں شمولیت جلسہ سالانہ 1891ء، 1892 ء اور ’’سراج منیر‘‘ چندہ مہمانخانہ، ’’تحفہ قیصریہ‘‘ میں جلسہ ڈائمنڈ جوبلی اور ’’کتاب البریہ‘‘ میں پُرامن جماعت کے ضمن میں آپ کا ذکر کیا ہے۔
آپؓ کی وفات 27؍اپریل 1938ء کو ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں