حضرت چودھری مظہرالحق خان صاحبؓ

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 اکتوبر 2010ء میں مکرم رانا عبدالرزاق خانصاحب نے ایک مختصر مضمون میں حضرت چودھری مظہرالحق خاں صاحبؓ کا ذکرخیر کیا ہے۔

حضرت چودھری مظہرالحق خاں صاحبؓ 1890ء میں مکرم حسن خاں صاحب کے ہاں کاٹھگڑھ میں پیدا ہوئے۔ آپؓ نے اپنی ساری برادری کے ساتھ 1903ء میں بیعت کی سعادت پائی۔ آپ کھیتی باڑی کرتے تھے کہ حضرت مولوی عبدالسلام صاحب کے ساتھ قادیان گئے۔ حضرت مولوی صاحبؓ نے آپ کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت میں پیش کرتے ہوئے عرض کیا کہ یہ میرے چچازاد یتیم بھائی ہیں اور حضورؑ کو ملنے کے شوق میں میرے ساتھ آئے ہیں۔ اس پر حضور علیہ السلام نے خوشی کا اظہار فرمایا اور مظہرالحق خاں صاحب کو اپنی ایک مستعمل قمیص عنایت فرمائی۔ پھر 1904ء میں حضرت چودھری مظہرالحق خاں صاحبؓ قادیان آبسے اور تعلیم الاسلام سکول کے بورڈنگ میں ملازم ہوگئے۔ قیام پاکستان کے بعد خوشاب میں اپنے بیٹوں کے پاس قیام کیا۔
آپؓ بہت صلح جُو اور پُرامن انسان تھے۔ نہایت شریف طبع، نیک، سادہ اور بے ضرر تھے۔ خلافت سے وابستگی کی اپنی اولاد کو تلقین کرتے رہے۔ 1961ء میں وفات پائی۔ آپ کے چھ بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں