حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ

جماعت احمدیہ امریکہ کے ماہنامہ ’’النور‘‘ جولائی 2011ء میں مکرم محمد اجمل شاہد نعیم صاحب نے حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ کا درج ذیل ایمان افروز واقعہ قلمبند کیا ہے۔
حضرت میر محمد اسحاق صاحبؓ کی وفات 17 مارچ 1944ء کو صرف 54 سال کی عمر میں قادیان میں ہوئی۔ وہ جمعۃالمبارک کا روز تھا۔ اُس روز حضرت میر محمد اسماعیل صاحبؓ نے کہا کہ میر محمد اسحاق کی وفات آج جمعہ کے دن ہوئی ہے۔ ہمارے والد کی وفات بھی جمعہ کے دن ہوئی تھی۔ پھر آپؓ نے اپنے خاندان کے بعض دیگر بزرگان کا بھی ذکر فرمایا جن کی وفات جمعہ کے روز ہوئی تھی اور پھر فرمایا کہ اب ہمیں اپنے جمعہ کا انتظار ہے۔

چنانچہ تقریباً تین سال بعد آپؓ کی وفات 18جولائی 1947ء بروز جمعۃالمبارک ہوئی۔ عجیب امر یہ بھی ہے کہ آپؓ کی پیدائش بھی 18جولائی کی تھی (1881ء(۔ دراصل آپؓ کو خداتعالیٰ کی طرف سے یہ بشارت دے دی گئی تھی کہ آپ کی عمر ’’اللہ‘‘ کے اعداد کے مطابق ہوگی اور وفات جمعہ کے دن ہوگی۔ یہ دونوں باتیں بعینہٖ پوری ہوئیں ۔ لفظ ’اللہ‘ کے اعداد 66بنتے ہیں ۔
حضرت میر صاحبؓ کی یہ بھی خواہش تھی کہ آپؓ کی تدفین حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے مزار کے قریب ہو۔ آپؓ کا یہ دعائیہ مصرعہ ہے:

مِل جائے ایک قبر جوارِ مسیح میں

خداتعالیٰ نے اس خواہش کو بھی پورا فرمادیا کیونکہ آپؓ کی وفات تقسیم ملک سے ایک ماہ قبل ہوئی اور اس طرح آپؓ کی تدفین حضور علیہ السلام کے قرب میں قطعہ خاص میں ہوئی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحبؓ” ایک تبصرہ

  1. حضرت اقدس ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ کی نظم ” کر نہ کر” خاکسار کو ایک میل کردیں جزاکم اللہ

اپنا تبصرہ بھیجیں