حقیقت ِاحمدی

ماہنامہ ’’انصاراللہ‘‘ ستمبر 1995ء کے اداریہ میں حضرت مجدد الف ثانی ؒ کا ایک قول کتاب ’’مبدء و معاد‘‘ صفحہ 79 (از ادارہ مجددیہ کراچی نمبر 18) کے حوالہ سے درج ہے جس کا اردو ترجمہ یہ ہے:
’’میں ایک عجیب بات کہتا ہوں جو اس سے پہلے نہ کسی نے سنی اور نہ کسی بتانے والے نے بتائی۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے صرف مجھے بتائی ہے اور مجھ پر ہی الہام فرمائی ہے اور وہ بات یہ ہے کہ سرور کائنات علیہ و علیٰ آلہ الصلوٰت والتسلیمات کی رحلت سے ایک ہزار اور چند سال بعد ایک زمانہ ایسا بھی آنے والا ہے کہ حقیقت محمدی اپنے مقام سے عروج فرمائی گی اور حقیقت کعبہ میں متحد ہو جائے گی۔ اس وقت حقیقت محمدی کا نام حقیقت احمدی ہو جائے گا۔‘‘

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں