خداوند تو مجھ کو دولتِ ایماں عطا فرما – نظم

ماہنامہ ’’مصباح‘‘ ربوہ ستمبر 2009ء میں ’’مناجات‘‘ کے زیرعنوان شائع ہونے والے منظوم کلام سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خداوند تو مجھ کو دولتِ ایماں عطا فرما
جو تیری یاد میں بے چین ہو وہ جاں عطا فرما
غبار ِ بار عصیاں کو میرے یکسر جو دھو ڈالے
میرے مالک! مجھے وہ دیدہ ِ گریاں عطا فرما
مرا تن ، میرا دل ، تیری عبادت سے نہ غافل ہو
لگن اپنی عطا کر ، سینہِ بریاں عطا فرما
رگوں میں میرے حُبِّ مصطفی ؐ ہو موجزن یاربّ
سکونِ دل عطا فرما ، قرارِ جاں عطا فرما
طریقِ احمد مرسلؐ پہ مجھ کو استقامت دے
میرے سینے میں یارب حکمتِ قرآں عطا فرما
اسیرِ نفس سرکش ہوں ، میرا ہر کام ناکارہ
دل مُردہ ہوں ، میرے درد کا درماں عطا فرما

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں