خدا کی مصلحت کے ہاتھ نے لکھا ، اسے پڑھ لو – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9اکتوبر2008ء میں مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کا کلام شامل اشاعت ہے۔ اِس کلام میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے۔

خدا کی مصلحت کے ہاتھ نے لکھا ، اسے پڑھ لو
زمانہ پھر نہ یہ آئے گا ، تجدیدِ وفا کر لو
کہیں ایسا نہ ہو پھر اس صدا کو کان ترسیں اور
تمہاری آنکھ سے کچھ خون جیسے اشک برسیں اور
خلافت کے حصارِ عافیت میں بھاگ کر آؤ
پڑے سوؤ گے کب تک؟ آؤ فوراً جاگ کر آؤ
بساطِ دہر پر اس کو نہیں کچھ مات اے لوگو!
چلاتا ہے اسے تو خود خدا کا ہاتھ اے لوگو!
اُفق پر آسماں کے مہر عالمتاب اُبھرا ہے
زمیں کی گود نکھری ہے فلک پر چاند چہرہ ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں