خریدا خون سے اِک خطّۂ ارضی مسلماں نے – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا ستمبرواکتوبر 2012ء میں مکرم پروفیسر محمد اسلم صابر صاحب کا پاکستان میں مسلمانوں کے کردار کے حوالہ سے کلام شائع ہوا ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

خریدا خون سے اِک خطّۂ ارضی مسلماں نے
مگر کی خونِ مسلم ہی کی ارزانی مسلماں نے
بھلا معلوم ہے کیوں کر یہ جور و ظلم در آیا
ہے بے خوفی سے چھوڑی قدرِ انسانی مسلماں نے
کہیں مسمار مندر ہو رہا ہے اور کہیں گرجا
کہیں مسجد گرانے کی بھی ہے ٹھانی مسلماں نے
دلوں پہ حکمرانی کی تھی خوش خلقی سے مسلم نے
بھُلائے سارے آدابِ جہاں بانی مسلماں نے
خدا کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے ڈرو اُس سے
بہت کچھ اب تلک کرلی ہے من مانی مسلماں نے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں