خورشید اور قمر میں تیری ہی روشنی ہے – حمدیہ کلام

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ دسمبر 2009ء میں شائع ہونے والے مکرم ڈاکٹر مہدی علی چودھری صاحب کے حمدیہ کلام سے انتخاب پیش ہے:

خورشید اور قمر میں تیری ہی روشنی ہے
تاروں کی انجمن بھی ترے نور سے سجی ہے
ہو نورِ ماہِ کامل یا مہر ضوفشاں
تیری ضیاء کے آگے ہر نور ملگجی ہے
مانا قریب تر ہے رگِ جاں سے تُو پیارے
تیری دید کیلئے پر آنکھوں میں تشنگی ہے
یہ سر جو کٹ بھی جائے تیرے در سے نہ اٹھے گا
تیرا کام ہے خدائی میرا کام بندگی ہے
تو خا لق جہاں ہے، مشتِ غبار ہوں میں
تجھ سے وصال چاہوں کیسی یہ سادگی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں