دانتوں کی محرومی سے یادداشت میں کمی – جدید تحقیق کی روشنی میں

دانتوں کی محرومی سے یادداشت میں کمی – جدید تحقیق کی روشنی میں
مرتّبہ: فرخ سلطان محمود

برطانوی ماہرین کو معلوم ہوا ہے کہ دانتوں سے محرومی کا یادداشت میں کمی سے گہرا تعلق ہے۔ چنانچہ بتایا گیا ہے کہ دانتوں سے محرومی کے علاوہ مسوڑھوں کی بیماریوں کی صورت میں بھی مسوڑھوں کے دماغ کے ساتھ تعلق رکھنے والے اعصاب متأثر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے یادداشت میں کمی واقع ہوجاتی ہے۔
٭ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ دانتوں کی صفائی کا یادداشت سے گہرا تعلق ہے اور دانتوں اور مسوڑوں کو صاف رکھنے سے یادداشت کم ہونے کی بیماری لاحق نہیں ہوتی۔ ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی میں ہونے والی اس تحقیق کے دوران 270بوڑھوں میں مسوڑھوں کی بیماریوں اور یادداشت میں کمی کے درمیان تعلق دیکھا گیا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بوڑھوں کو دانتوں اور مسوڑھوں کا زیادہ خیال رکھنا چاہئے کیونکہ ان کو یادداشت کی کمی لاحق ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق صاف دانت جہاں یاداشت میں کمی کے امکانات کو کم کرتے ہیں وہاں عارضہ قلب کے امکانات کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر کو آؤٹ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر آبادی کا ایک بہت بڑا حصہ دانتوں اور مسوڑوں کے مرض کی وجہ سے دیگر امراض میں مبتلا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں