درویش صحابہ کرام:حضرت بابا شیر محمد صاحبؓ

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔
حضرت بابا شیر محمد صاحبؓ ولد مکرم دتّہ خان صاحب ساکن خان فتح ضلع گورداسپور 1947ء میں پاکستان چلے گئے تھے لیکن پھر حضرت مصلح موعودؓ کی تحریک پر لبّیک کہتے ہوئے مئی 1948ء میں قادیان تشریف لے آئے۔ کافی معمّر ہونے کے باوجود نمازوں کے لئے باقاعدہ مسجد آتے۔ لمبا قد اور دیہاتی سادگی کا مجسمہ تھے۔ قریباً سو سال کی عمر میں 17؍اگست 1949ء کو وفات پائی اور قطعہ صحابہ بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں