درویش صحابہ کرام: حضرت شیخ میاں مولیٰ بخش صاحب ؓ باورچی

ہفت روزہ ’’بدر‘‘ قادیان (درویش نمبر 2011ء) میں مکرم تنویر احمد ناصر صاحب کے قلم سے اُن 26 صحابہ کرام کا مختصر ذکرخیر شامل اشاعت ہے جنہیں قادیان میں بطور درویش خدمت کی سعادت عطا ہوئی۔
حضرت شیخ میاں مولیٰ بخش صاحبؓ کے والد مکرم خیرات اللہ صاحب آف یوپی لمبی مدّت سے لنگرخانہ میں باورچی تھے اور اپنے فن کے اُستاد تھے۔ نماز روزہ کے بڑے پابند تھے، بالخصوص تہجد کے لئے نہ صرف خود اُٹھتے تھے بلکہ مسجد مبارک جانے سے قبل درّثمین کے اشعار پڑھتے ہوئے سارے احمدیہ محلہ کا ایک چکر لگاتے اور درویشوں کو بیدار کرتے۔ پورے سات سال اُن کا یہی معمول رہا اور مرض الموت میں جاکر ختم ہوا۔
آپؓ کی بیعت 1908ء کی تھی۔ تقسیم مُلک کے وقت آپؓ کی عمر 73 سال کی تھی لیکن ابھی تک صدر انجمن احمدیہ کے کارکن تھے مگر جب کمزوری زیادہ ہوگئی تو پنشن مل گئی ۔ 80سال کی عمر میں 24جولائی 1954ء کو وفات پاکر بہشتی مقبرہ میں دفن ہوئے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں