دیارِ غیر میں احباب کو پیغام آیا ہے – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ اگست و ستمبر 2010ء میں سانحۂ لاہور کے حوالہ سے مکرمہ عارفہ حلیم صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

دیارِ غیر میں احباب کو پیغام آیا ہے
وطن میں کچھ درندوں نے بہت سا خوں بہایا ہے
بنایا ہے کسی بھی شاخ پر جب آشیاں اپنا
لپک کر بجلیاں آئیں نیا طوفان آیا ہے
بہت کچھ ہوچکا اب تک مگر صبر و تحمل کا
کبھی دامن نہیں چھوڑا فقط دل کو رُلایا ہے
سراپا جو محبت تھا اسی کی اس محبت میں
زمیں کے ہر کنارے پر دیا ہم نے جلایا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں