دیار رحمت میں رہنے والو یہ دن ہیں فیضان ایزدی کے – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 14؍ ستمبر 2009ء میں شامل اشاعت مکرم عبدالسلام اختر صاحب کے کلام بعنوان ’’ماہ مبارک کے آخری ایام‘‘ سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

دیار رحمت میں رہنے والو یہ دن ہیں فیضان ایزدی کے
نشاط و تسکیں کے جام بھر لو ۔ کھلے ہیں در بزم سرمدی کے
یہ دلنشیں دامن تلطّف ۔ یہ دلنوازی ۔ یہ دلربائی
وہ آپ خود پوچھنے کو آئے ۔ کہ کس کو شکوے ہیں تشنگی کے
کبھی وہ پندارِ بے نیازی ۔ کبھی یہ اعجاز دلربائی
کبھی حجاب اور کبھی تبسم عجب طریقے ہیں دلبری کے
یہ قطرہ قطرہ شمار کیسا؟ لپٹ کے موج رواں سے کھو جا
وگرنہ کس کو خبر ہے اتنی کہ سانس کتنے ہیں زندگی کے
جہاں پہ اکرام کرنے والے نگاہ لطف و کرم ادھر بھی
تو خود اگر ہو شریک محفل تو دن گزر جائیں زندگی کے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں