ذہنِ رسا کامظہر – حضرت شیخ محمد احمد مظہر صاحب

حضرت شیخ محمد احمد صاحب مظہر کی سیرۃ و سوانح کے بارے میں مکرم احمد طاہر مرزا صاحب کا ایک مضمون ماہنامہ ’’تشحیذ الاذہان‘‘ ربوہ جولائی 1997ء کی زینت ہے۔
حضرت شیخ صاحب نے تیسری جماعت تک کسی سے کچھ نہیں پڑھا، چوتھی میں داخل ہوئے تو پہلے ہی دن استاد نے کہا کہ انگریزی میں واولز Vowels کے بغیر کوئی لفظ نہیں ہوتا، اگر کوئی بتائے تو انعام دوں گا۔ آپ نے فوراً عرض کیا کہ “My” میں کوئی واول نہیں ہے۔
حضرت چودھری انور حسین صاحب بیان کرتے ہیں کہ ’’میری جو شامت آئی تو ان (حضرت شیخ صاحب) کی موجودگی میں ایک شعر پڑھ دیا، فرمانے لگے مجھے دس ہزار شعر یاد ہیں۔ مجھ پر سکتہ طاری ہوگیا‘‘۔
حضرت شیخ صاحب خود بیان فرماتے ہیں کہ خاکسار ابھی نوجوان تھا کہ ایک دفعہ حضرت خلیفۃ المسیح الثانیؓ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ایک احمدی کے متعلق میرے مونہہ سے یہ کلمہ نکلا ’’وہ جھوٹ بولتا ہے‘‘۔ حضور نے فرمایا ’’کسی احمدی کے متعلق جھوٹ کا لفظ استعمال نہیں کیا کرتے۔ احمدی جھوٹ نہیں بولا کرتا۔ زیادہ سے زیادہ تم یہ کہہ سکتے تھے کہ اس نے غلط بیانی کی ہے یا اسے غلط فہمی ہوئی ہے‘‘۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں