رب رحمٰں کی نظرِ کرم ہو گئی ۔ نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 30؍اپریل 2021ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 9؍مئی 2013ء میں سپین کی سرزمین پر نئی احمدیہ مسجد کی تعمیر کے حوالے سے کہی جانے والی مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک خوبصورت نظم بعنوان‘‘ارض و النسیا’’شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

رب رحمٰں کی نظرِ کرم ہو گئی
ارض والنسیا محترم ہو گئی
جب سے رکھے قدم ابن منصور نے
غلبۂ دیں کو مٹی یہ نم ہو گئی
اس کی قسمت میں اسلام کی روشنی
بالیقیں بخدا لاجرم ہو گئی
لیس ہے جو محبت کی تلوار سے
اس کے حق میں فضا دم بدم ہو گئی
ہو گا اب خواب پورا یہ مدت کے بعد
یہ زمیں اپنے زیرِ قدم ہو گئی
اس کے وارث حقیقی ہمیں لوگ ہیں
اس پہ تحریر پختہ رقم ہو گئی
ہم غلامانِ احمد ہندی ہیں وہ
جن پہ فتح و ظفر اب ختم ہو گئی

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں