ردائیں ہیں ، حفاظت چھن گئی ہے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 11؍نومبر 2022ء)
روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 26؍مئی 2014ء میں مکرم مرزا محمد افضل صاحب کی اپنے وطن کے حوالے سے کہی گئی ایک غزل شامل اشاعت ہے۔ اس غزل میں سے انتخاب پیش ہے:

ردائیں ہیں ، حفاظت چھن گئی ہے
ہے سورج ، پر تمازت چھن گئی ہے
میری دیوار کا سایہ نہیں ہے
ہوئی تھی جو عنایت ، چھن گئی ہے
میرا ہمسایہ بھوکا سو گیا ہے
میرے دل سے ندامت چھن گئی ہے
میرے اسلاف کو جو دی گئی تھی
کہوں کس سے فراست چھن گئی ہے
یہاں دل ہو گئے ہیں بانجھ افضلؔ
یہاں لوگوں سے اُلفت چھن گئی ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں