رسالہ ’’خدیجہ‘‘ کا سیرت صحابیات نمبر

لجنہ اماء اللہ جرمنی کا جریدہ ’’خدیجہ‘‘ کا شمارہ نمبر 1 برائے سال 2011ء اس وقت زیرنظر ہے۔ یہ ضخیم شمارہ سیرت صحابیات کے حوالہ سے مرتب کیا گیا ہے جس میں A4 سائز کے 168 صفحات پر مشتمل حصہ جرمن زبان میں ہے۔ اردو زبان میں 128 صفحات شامل اشاعت ہیں۔ ایک اہم امر یہ ہے کہ اس خصوصی اشاعت کی طرف توجہ دلانے والے محترم ہدایت اللہ ہیوبش صاحب تھے اور اتفاق یہ ہے کہ اس رسالہ کی اشاعت سے کچھ عرصہ قبل اُن کی وفات ہوگئی چنانچہ اُن کے حوالہ سے بھی چند مضامین اس رسالہ کی زینت ہیں۔
لجنہ اماء اللہ جرمنی کا جریدہ ’’خدیجہ‘‘ (نمبر 1 برائے سال 2011ء) سیرتِ صحابیات کے حوالہ سے شائع کیا گیا تھا۔ اس خصوصی اشاعت میں چند ایسی صحابیاتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کا مختصر بیان شائع ہوا ہے جو جسمانی طور پر بھی آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے انتہائی قریب تھیں ۔ چنانچہ اس خاص نمبر کے حوالہ سے چند ایسی صحابیات کی سیرت کا تذکرہ ذیل میں کیا جارہا ہے جن کا ذکر قبل ازیں ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ کی زینت نہیں بنایا جاسکا۔
(یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘ میں اب تک شامل کئے جانے والے تمام مضامین کا مکمل انڈیکس ’’الفضل انٹرنیشنل‘‘ کی ویب سائٹ پر موجود ہے)۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں