رُعب پڑتے دلوں پہ دیکھا ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 21 دسمبر2012ء میں مکرم مبارک احمد ظفر ؔصاحب کی ایک نظم شامل اشاعت ہے جو سیّدنا حضرت خلیفۃالمسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ کے یور پین پارلیمنٹ میں ارشاد فرمودہ خطاب کے پس منظر میں کہی گئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

رُعب پڑتے دلوں پہ دیکھا ہے
حق اترتے دلوں پہ دیکھا ہے
اے محبت کے بادشاہ تیرا
حُکم چلتے دلوں پہ دیکھا ہے
آج میری نگاہ نے تجھ کو
راج کرتے دلوں پہ دیکھا ہے
تیرے نورِ فراستانہ کی
بجلی گرتے دلوں پہ دیکھا ہے
تیری نظروں کے عین تیروں کو
جا کے لگتے دلوں پہ دیکھا ہے
صبحِ خوش رنگ کی اُمنگوں کو
رقص کرتے دلوں پہ دیکھا ہے
تیرے منشورِ امنِ عالم کو
پاؤں دھرتے دلوں پہ دیکھا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں