زمانے کے حقائق کو نظر کے سامنے لاؤ – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 17ستمبر2010ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے جس میں سے انتخاب پیش ہے:

زمانے کے حقائق کو نظر کے سامنے لاؤ
ادیبو! شاعرو! دانشورو ان سے نہ کتراؤ
ہر اک چہرے کے پیچھے ہے جو چہرہ سامنے آئے
مرے صورت گرو جو دیکھتے ہو سب کو دکھلاؤ
اگر افکار سچے ہیں تو پیکر جھوٹ کیوں بولیں
مقدس جان کر الفاظ کی توقیر بڑھاؤ
یہ دھرتی ماں ہے اس کے دودھ کا کچھ حق ادا کر دو
اگر کچھ فیض پایا ہے اسے بھی فیض پہنچاؤ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں