زہریلے پھل اور پھول

(مطبوعہ الفضل ڈائجسٹ، الفضل انٹرنیشنل 24 جولائی 2020ء)

ماہنامہ ’’تشحیذالاذہان‘‘ ربوہ اکتوبر 2011ء میں عزیزم وقار احمد کے قلم سے چند زہریلے پھلوں اور پھولوں کے بارے میں معلوماتی مضمون شائع ہوا ہے۔
ہم اس بات سے بے خبر ہیں کہ بعض ایسے پودے جنہیں ہم بطور غذا یا سجاوٹ استعمال کرتے ہیں زہریلے ہوسکتے ہیں۔ مثلاً سیب کے بیجوں میں سائنائڈ زہر شامل ہوتا ہے۔ اس لیے سیب کے بیج نہیں کھانے چاہئیں۔ اسی طرح چیری کے بیج بھی زہریلے ہوتے ہیں۔ کنیر کی ایک قسم Oleander ہے۔ یہ سدابہار پودا ہے لیکن اس پودے کے پھول اور تمام حصے اتنے زہریلے ہوتے ہیں کہ اگر کسی طرح پیٹ میں پہنچ جائیں تو سنگین بدہضمی اور اختلاجِ قلب کا باعث بن سکتے ہیں۔
ایک خوبصورت پودے Foxglove کے تنے کے ساتھ بہت سے قرمزی رنگ کے پھول لٹکے ہوتے ہیں۔ ان سے اگرچہ امراض قلب کی دوائیں تیار کی جاتی ہیں تاہم خام صورت میں اس پودے کے پتے، بیج اور پھول زہریلے ہوتے ہیں۔ ان کے استعمال سے دھڑکن بے قاعدہ اور ہاضمہ خراب ہوسکتا ہے۔ نیز ذہن ماؤف ہونے کے علاوہ ہلاکت بھی ہوسکتی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں