سانسوں کے زیر و بم میں تھا دل کی دھڑکنوں میں – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍مئی 2003ء میں شامل اشاعت مکرمہ ڈاکٹر فہمیدہ منیر صاحبہ کی ایک طویل نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

سانسوں کے زیر و بم میں تھا دل کی دھڑکنوں میں
کیسے تجھے گنوں میں اب آہ رفتگاں میں
تُو تھا نظر کا محور آنکھوں کا نُور تھا تُو
تیری طرف نظر تھی اتنے بڑے جہاں میں
پھل پھول پھر کھلیں گے روشن چراغ ہوں گے
پھر سے بہار آئی ہے اپنے گلستاں میں
پھر ہے نئی قیادت پھر ولولے نئے ہیں
جشن طرب ہے عظمتؔ اس بزم دوستاں میں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں