سر زمین مونگ تیرے جاں نثاروں کو سلام – نظم

روزنامہ ’’الفضل ‘‘ربوہ 21 ؍جنوری 2009ء میں شامل اشاعت مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب کے کلام سے انتخاب ملاحظہ فرمائیں:

سرزمین مونگ تیرے جاں نثاروں کو سلام
جن کے پاکیزہ لہو سے تُو ہوئی عالی مقام
چند سفّاکوں نے نہلایا تجھے جب خون سے
آسماں بھی آ گیا غصہ میں بہر انتقام
زندہ باد اے راہ حق کے جاں نثارو زندہ باد
جان کے نذرانے دے کے پا لیا جنت مقام
رشک کے لائق ہے اہل مونگ کا صبر و رضا
اٹھتی ہیں ان کے لئے دل سے دعائیں صبح و شام

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں