سلام اُن پر، درود اُن پر، زباں پہ آیا ہے نام جن کا – نعتیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23اکتوبر2020ء)

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ نومبر و دسمبر 2012ء میں مکرم ثاقب زیروی صاحب کا نعتیہ کلام شائع ہوا ہے جس میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

سلام اُن پر، درود اُن پر، زباں پہ آیا ہے نام جن کا
مرے تخیّل کی رفعتوں سے بلند تر ہے مقام جن کا
اُنہیں کے فیضِ کرم سے علم و ادب کے چشمے اُبل رہے ہیں
مثالِ قرآں زبانِ عالم پہ آج تک ہے کلام جن کا
ہمارے دل کا تو پوچھنا کیا، اُنہی کا قائل اُنہی پہ مائل!
بلند رُتبہ ہے بادشاہوں سے ایک ادنیٰ غلام جن کا
وہ نُور دیکھو، ظہور دیکھو، جمال دیکھو، کمال دیکھو
وہی ہیں عقبیٰ میں میرِ محفل سنا تھا دنیا میں نام جن کا
نہیں یہ جرأت تو اَور کیا ہے، مَیں اُن کی توصیف کر رہا ہوں
خدا نے ذوقِ طلب میں ثاقبؔ کیا ہے خود احترام جن کا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں