سمعنا اور اطعنا سے یہ دل معمور ہے اپنا – نظم

ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ کینیڈا مئی و جون2009ء میں شامل اشاعت محترمہ ارشاد عرشیؔ ملک صاحبہ کی ایک طویل نظم سے انتخاب پیش ہے:

سمعنا اور اطعنا سے یہ دل معمور ہے اپنا
مقدم دین ہو دنیا پہ ، یہ منشور ہے اپنا
ہمیں یہ جان و مال اور وقت سب قربان کرنا ہے
نئی نسلوں کے دل میں بھی یہی ارمان بھرنا ہے
مسیح کے ساتھ اک ہوگی جماعت دل فگاروں کی
محمد مصطفیٰؐ کے عاشقوں کی جانثاروں کی
صحیفوں میں پرانے حال سب مذکور ہے اپنا
مقدّم دین ہو دنیا پہ ، یہ منشور ہے اپنا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں