سوچ کر چہرہ وہی اہلِ نظر دیتے ہیں … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 23؍مارچ 2023ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ربوہ 24؍فروری 2014ء میں مکرمہ امۃالباری ناصر صاحبہ کی درج ذیل مختصر نظم شامل اشاعت ہے:

سوچ کر چہرہ وہی اہلِ نظر دیتے ہیں
عزم و ایمان جنہیں اچھی خبر دیتے ہیں
بعد صدیوں کے بہار آئی ہے اس گلشن میں
مست جھونکے گُلِ رعنا کی خبر دیتے ہیں
ہیں مسیحا کے لیے شام و سحر گردش میں
حق کا پیغام ہمیں شمس و قمر دیتے ہیں
گالیاں سن کے دعا دینے کا ہے حکم ہمیں
دل دُکھا ہو تو یہ مشکل ہے مگر دیتے ہیں
نفرتیں ، کینے ، حسد ، بغض کسی سے بھی نہیں
ساری دنیا کو فقط پیار سے بھر دیتے ہیں
دودھ اُتر آتا ہے رحمت کا بِلک کر مانگو
مضطرب آنسو دعاؤں کو اثر دیتے ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں