سیدنا حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کا ایک ارشاد

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 27؍دسمبر 2003ء (سیدنا طاہر نمبر) کی زینت حضرت خلیفۃالمسیح الرابعؒ کا یہ ارشاد بھی بنایا گیا ہے:
’’جیسی محبت خلیفہ کو جماعت سے ہوتی ہے یا جماعت کو خلیفہ سے ہوتی ہے اس کی کوئی مثال دنیوی تعلقات میں کہیں دکھائی نہیں دیتی اور یہی محبت ہے جو پھر انتشار کرتی ہے آپس میں جس طرح ایک مرکز پر شعاعیں اکٹھی ہوں اور پھر منتشر ہوکر اردگرد پھیلیں۔ … مَیں اپنی ساری زندگی کی تاریخ اور تجربے پر نگاہ ڈال کر بیان کر رہا ہوں۔ مَیں نے دیکھا ہے جن کو خلیفہ وقت سے زیادہ محبت ہوتی ہے وہی آپس میں ایک دوسرے سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔ جن کے دل میں بغض اور دوریاں ہوتی ہیں وہ آپس میں بھی بغض کرتے اور ایک دوسرے سے دُور ہوجاتے ہیں۔‘‘ (الفضل 7؍اگست 1994ء)

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں