شجر کے ساتھ وابستہ اگر ہے … نظم

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 26؍ جولائی تا 08؍ اگست 2022ء(سالانہ نمبر))

روزنامہ’’الفضل‘‘ربوہ 23؍مئی 2014ء میں مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ’’خلافت احمدیہ‘‘ کے حوالے سے کہی جانے والی ایک نظم شاملِ اشاعت ہے۔ اس طویل نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

شجر کے ساتھ وابستہ اگر ہے
وہ ہر موسم میں شاخ باثمر ہے
حیاتِ دائمی اس کو ملے گی
خدا کے فضل کی جس پر نظر ہے
اُتر جاتی ہے سیدھی جاکے دل میں
نصیحت اس کی ہوتی بااثر ہے
صلہ ہے یہ غلامی کا یقیناً
کہ مجھ کو کر دیا یوں تاجوَر ہے
خرابی در خرابی ، ملکوں ملکوں
سکون و آشتی میں اپنا گھر ہے
مقدّر میں ہمارے اغلبن
نوشتوں میں لکھی یہ بھی خبر ہے
ہمارے پاؤں منزل چومتی ہے
کہ اِک کامل ہمارا راہبر ہے
خلافت قائم و دائم رہے گی!
قیامت تک یہ اب محفوظ تر ہے

مبارک احمد ظفر صاحب
50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں