شہرِ صنم اداس ہے ، ہر کاخ و کُو اداس – نظم

ماہنامہ ’’خالد‘‘ ربوہ مئی 2007ء میں شائع ہونے والی مکرم سید احسن اسماعیل صدیقی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب پیش ہے:

شہرِ صنم اداس ہے ، ہر کاخ و کُو اداس
مے خوار بھی اداس ہیں ، جام و سبو اداس
ساقی! پلٹ کہ رونقِ محفل نہیں رہی
اہل چمن اداس ہیں ہر رنگ و بُو اداس
ہم جس کے غم میں ہیں یہاں بیتاب و بیقرار
اے دل اُسی کی یاد میں رہتا ہے تُو اداس
احسنؔ دعائے نیم شبی رنگ لائے گی
یہ شامِ غم نویدِ سحر دے کے جائے گی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں