صالح چلن ہو آپ کا ، اور چال صالحہ – نظم

جماعت احمدیہ کینیڈا کے ماہنامہ ’’احمدیہ گزٹ‘‘ اپریل 2011ء میں احمدی ماؤں کے حوالہ سے مکرمہ ارشاد عرشی ملک ؔ صاحبہ کی ایک نظم شائع ہوئی ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

صالح چلن ہو آپ کا ، اور چال صالحہ
گودوؤں سے تب ہی نکلیں گے اطفال صالحہ
ماؤں تمہارے ہاتھ میں چابی بہشت کی
اور ’کوڈ‘ اس بہشت کا اعمال صالحہ
قُربِ خدا نصیب میں اُس ماں کے ہے ضرور
ہر پل جسے نصیب ہیں اشغال صالحہ
اُن پر بھرے شباب میں تقویٰ کا نُور ہے
تنہائی میں بھی جن کے ہیں افعال صالحہ
جلتا ہے اس دیئے میں پسینہ بھی خون بھی
تب جا کے ہاتھ آتے ہیں اموال صالحہ
سایہ خدا کے پیار کا عرشیؔ سروں پہ ہو
انفاسِ قدسیہ ملیں اظلال صالحہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں