ضائع ہم آپؓ کا پیغام نہ ہونے دیں گے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 7؍مئی 2004ء میں شامل اشاعت مکرم ارشاد احمد شکیب صاحب کی نظم میں خدام کی طرف سے حضرت مصلح موعودؓ کی خدمت میں یوں عرض ہے:

ضائع ہم آپؓ کا پیغام نہ ہونے دیں گے
سرنگوں پرچمِ ایمان نہ ہونے دیں گے
خدمتِ دیں کے عوض نفس کو اپنے ہرگز
ہم کبھی طالبِ انعام نہ ہونے دیں گے
آپ کے فیض سے چمکا ہے جو مہرِ انور
ہم اسے زیبِ رخ شام نہ ہونے دیں گے
لاکھ طوفان اٹھیں ظلم کے لیکن دل کو
ناشکیب آپؓ کے خدام نہ ہونے دیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں