سنو ہم سب کا اِک پیارا خدا ہے … حمدیہ کلام

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 25؍نومبر 2022ء)

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 22؍فروری 2014ء میں مکرم محمد اسلم صابر صاحب کا طویل حمدیہ اور دعائیہ کلام شامل اشاعت ہے۔ اس نظم میں سے انتخاب پیش ہے:

سنو ہم سب کا اِک پیارا خدا ہے
وہ محسن لائقِ حمد و ثنا ہے
ہے واحد لَاشَرِیْکَ لَہٗ یقیناً
وہی مالک وہی بحرالعطا ہے
اُسی نے ہم کو جسم و جاں ہیں بخشے
معیشت کا بھی سب ساماں کیا ہے
اٹھا کر آنکھ دیکھو حُسنِ منظر
اُسی کے فیض کا گلشن کِھلا ہے
شمارِ فضلِ مولیٰ غیرممکن!!
بشر کو شکرِ باری ہی رَوا ہے
عدو کی سازشیں گہری بہت ہیں
حِصارِ عافیت اُس کی رِدا ہے
کرو خلقِ خدا سے تم بھلائی
کہ مضمر اس میں خالق کی رضا ہے
کٹیں لمحات سب یادِ خدا میں
یہی تو شیوۂ اہلِ صفا ہے
مرے ستّار تُو صرفِ نظر کر
ہوں شرمندہ ، نہیں کچھ بھی کیا ہے
اگر کچھ خدمتِ دیں ہوگئی ہے
فقط ہے فضل تیرا میرا کیا ہے
سعادت کیا یہ کم ہے تجھ کو صابرؔ
درِ خیر رسلؐ کا تُو گدا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں