ظلم کی رات کٹی صبح نمودار ہوئی – نظم

ماہنامہ ’’النور‘‘ امریکہ مارچ 2008ء میں شامل اشاعت مکرم صادق باجوہ صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیۂ قارئین ہے:

ظلم کی رات کٹی صبح نمودار ہوئی
ایک موعودِ زمانہ کی طلبگار ہوئی
رہنماؤں کو تو تکفیر سے فرصت نہ ملی
پنجۂ یاس میں امّت تھی گرفتار ہوئی
کنج تنہائی میں خاموش ، جدا دنیا سے
ایک بے چین سی روح حاضرِ دربار ہوئی
چن لیا جس کا فدا رہتا تھا لمحہ لمحہ
زندگی حُبِّ پیمبرؐ سے تھی سرشار ہوئی
پھر سے عالم میں چمک نیّرِ تاباں سے ہوئی
آمدِ مہدیٔ دوراں کی سزاوار ہوئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں