عصر بیمار کی اب دوا اَور ہے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 24؍دسمبر 2005ء میں شامل اشاعت مکرم مبارک احمد ظفر صاحب کی ایک نظم ’’علم صداقت‘‘ سے انتخاب پیش ہے:

عصر بیمار کی اب دوا اَور ہے
حال پہلے سے اس کا بُرا اَور ہے
کون نکلا ہے علم صداقت لئے
گرم پھر کوئی کرب و بلا اَور ہے
سر تو سردار کا ہے بنوکِ سناں
کوئی باطل کے آگے گرا اَور ہے
جس کی نوچی گئی تھیں سبھی کونپلیں
وہ تو پہلے سے پھولا پھلا اَور ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں