عمر بھر اشک کی آواز پہ چلنے والے – نظم

روزنامہ ’’الفضل‘‘ ربوہ 29؍جنوری 2003ء میں مکرم چودھری محمد علی صاحب کی ایک نظم سے انتخاب ہدیہ ٔ قارئین ہے:

عمر بھر اشک کی آواز پہ چلنے والے
فکر مت کر کہ یہ سورج نہیں ڈھلنے والے
آنکھ کے پانی سے کچھ اس کا مداوا کرلے
شہر جلنے کو ہیں دریا ہیں ابلنے والے
چڑھ بھی اے آنکھ کے سورج سرِ شاخ امید
صبح ہونے کو ہے نقشے ہیں بدلنے والے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں