تائی پے۔ 101

(مطبوعہ ’’الفضل ڈائجسٹ‘‘، الفضل انٹرنیشنل لندن 14؍مئی 2021ء)

1998ء میں ملائیشیا کے ’’پیٹرو ناس ٹاورز‘‘ دنیا کی بلند ترین عمارت قرار پائے۔ 2003ء میں ان سے 56میٹر مزید بلند تعمیر ہونے والی عمارت ’’تائی پے۔ 101‘‘ نے یہ اعزاز چھین لیا۔ یہ تائیوان کے دارالحکومت تائی پے میں تعمیر ہوئی تھی اور 101منزلہ تھی۔ اس کے متعلق ایک معلوماتی مضمون ’’الفضل‘‘ ربوہ 8؍اپریل 2013ء میں شائع ہوا ہے۔
1668؍فٹ بلند اس عمارت کی تعمیر پرایک ارب 80کروڑ ڈالر کی لاگت آئی۔اس کا افتتاح 13؍نومبر 2003ء کوتائیوان کے صدر چن شوئی بیان نے کیا۔ دور سے یہ عمارت شیشے اور سٹیل سے بنی بانس کا ایک چوکور درخت محسوس ہوتی ہے۔دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ زلزلے سے محفوظ ترین عمارت ہے۔کنکریٹ کے 380ستون اسے سہارا فراہم کررہے ہیں۔ ہر ستون کوزمین کے اندر 80میٹر کی گہرائی تک اتارا گیا ہے۔ 92ویں منزل سے 606میٹرک ٹن وزنی ایک بہت بڑا دھاتی گولا جھول رہا ہے جس کا مقصد شدید سمندری طوفان یا طوفانی ہواؤں سے عمارت کو محفوظ رکھنا ہے۔

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں